Nitrogen: A Global Challenge (Urdu)
About this Course
یہ بد ترین صورتِ حال ہے۔ توسیع پذیر ممالک میں محدود خوراک، پانی اور توانائی کی تقسیم میں عدمِ مساوات اور سونے پر سہاگہ گرم ہوتی ہوئی آب و ہوا۔ ان تمام عالمی چیلنجوں میں نائٹروجن کا کردار اہم ترین ہے۔ اس کورس میں آپ سیکھیں گے کہ نائٹروجن کس طرح انسانی تہذیب میں گُندھی ہوئی ہے نیز مستقبل میں اسے ہمارے خاموش مسیحا کے طور پر دیکھا جائے گا یا مصیبتوں کی جڑ کے طور پر۔ نائٹروجن کی منفرد اور متنوع کہانی پانی کے سرخ اور لوگوں کے نیلے ہو جانے کی ہے۔ یہ آب و ہوا دوست اور آلودگی دشمنوں میں سے ایک کی، گوشت کی ضیافتوں اور اور سر پر منڈلاتے قحط کی کہانی ہے۔ اگر آپ بنیادی طور پر نائٹروجن کو دوری جدول کا غیر دلچسپ کونہ سمجھتے ہیں تو پھر دوبارہ غور کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ آپ کے پس منظر سے قطع نظر کرتے ہوئے یہ جدید کورس آپ کو نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کے بارے میں بنیادی تصورات سکھائے گا اور آپ کو نمائندہ چیلنجوں اور مواقع کو بہتر سمجھنے کی اجازت دے گا۔ کلیدی موضوعات میں کھانے کی حفاظت، آب و ہوا کی تبدیلی، ہوا کی آلودگی، پانی کی آلودگی، انسانی صحت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے موضوعات شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے تدریسی عملے کی ایوارڈ یافتہ تدریسی تکنیکوں سے سیکھیں۔ یہ کورس نائٹروجن کے عالمی چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے ایک دلچسپ اور ماہرانہ تجویز سامنے لاتا ہے اور آپ پر واضح کرتا ہے کہ اس کے انسانی تہذیب کے لئے خطرات کے ساتھ کیسے جیا جائے اور کیسے بہتر طریقے سے انہیں حل کیا جائے۔ نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کی تحقیق میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ کا پڑھایا جانے والا یہ کورس نیوٹن بھابھا ورچوئل سنٹر آن نائٹروجن ایفیشنسی کے ایک حصے کے طور پر یو کے اور بھارت کے معروف ماہرین کے درمیان اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔. اس کورس میں جو بھی بحث (ڈسکشن) ہو گی، اس کو انگلش میں ترجمہ کر کے جواب دیا جاۓ گاCreated by: The University of Edinburgh
Level: Introductory

Related Online Courses
This physics course covers the physical principles of major in vivo bio-imaging modalities. This course will focus on magnetic resonance imaging, also known as an MRI. In the first part of the... more
Comment décrire l’écoulement d’une rivière ou d’un fleuve ? Quelle influence un rétrécissement local ou une pile de pont dans la rivière peuvent-ils avoir sur le niveau d’eau ? Quels aménagements ... more
Expand your data analysis and modeling skills in MATLAB, a programming and numeric computing platform used to analyze data, develop algorithms, and create models. Millions of engineers and... more
Los materiales poliméricos, se consideran materiales con un gran potencial de uso en el ámbito de la ingeniería. Actualmente, los polímeros se han convertido en materiales fundamentales en nue... more
A unique course that connects three diverse fields using the unifying concept of a state-space with 2^N dimensions defined by N binary bits. We start from the seminal concepts of statistical... more